موبائل ایپ اور ویب سائٹ پر مقدمات کی کاز لسٹ اور کاروائی براہ راست دیکھی جا سکے گی
راولپنڈی (آن لائن) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مس عالیہ نیلم نے "کورٹس ڈیجیٹلائزیشن" کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت لاہور ہائی کورٹ موبائل ایپ اور ویب سائٹ پر مقدمات کی کاز لسٹ کی کاروائی براہ راست دیکھی جا سکے گی جبکہ لاہور ہائی کورٹ سٹاف کی حاضری کے لئے بھی موبائل ایپ کا اجرا کر دیا گیا ہے چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے دورِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنے پر زور دیا ہے۔ چیف جسٹس کی ہدایت پر کورٹس ڈیجیٹلائزیشن کے تحت لاہور ہائیکورٹ موبائل ایپ اور ویب سائٹ کو سائلین و وکلا کی سہولت کیلئے مزید موثر بنایا جائے گا لاہور ہائیکورٹ کی موبائل ایپلیکیشن اور ویب سائٹ پرسائلین و وکلا براہِ راست دیکھ سکیں گے کہ لاہور ہائیکورٹ میں کس عدالت میں کون سا بنچ کاز لسٹ کے مطابق کس مقدمے کی سماعت کررہا ہے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور لاہور ہائی کورٹ آئی ٹی ونگ نے تمام ورکنگ مکمل کرلی ہے چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کی ہدایات کے مطابق متذکرہ فیچر کو جلد آن لائن کردیا جائے گا