12 ہزار 275 مقدمات کے فیصلے کء، انصاف عدلیہ کی اولین ترجیح ہے،جسٹس عالیہ نیلم
لاہور (آن لائن) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی ہدایات پر بنائی گئی ماڈل کورٹس نے اکتوبر 2025 کے مہینے میں مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 12 ہزار 275 مقدمات کے فیصلے کئے ہیں۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے صوبے بھر میں ماڈل کورٹس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ فوری اور معیاری انصاف عدلیہ کی اولین ترجیح ہے اور عدالتی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا عمل اسی تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جامع عدالتی اصلاحات، جدید کیس مینجمنٹ سسٹم اور مؤثر مانیٹرنگ کا براہ راست نتیجہ ہے کہ ماڈل کورٹس نے اکتوبر 2025 کے مہینے میں مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 12 ہزار 275 مقدمات کے فیصلے کئے ہیں