چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے مختلف شعبوں کا دورہ

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے عدالت کے مختلف شعبوں کا اچانک دورہ کیا ہے۔مختلف شعبوں کے حوالے سے سہولیات کاجائزہ کیاہے۔قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفرازڈوگر نے اپنے چیمبر جانے سے پہلے ہائی کورٹ کے مختلف شعبوں کا اچانک دورہ کیا، انہوں نے ہائیکورٹ کی مرکزی ریسیپشن پر سائلین کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق دریافت کیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے بائیومیٹرک برانچ اورڈائری برانچ کا بھی دورہ کیا اور برانچوں کے فرائض، طریقہ کار اور مسائل سے متعلق دریافت کیا