لاہور (خصوصی رپورٹ ) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے چلڈرن ہسپتال لاہور میں چلڈرنز ہسپتال ڈائبٹیز ہیلپ لائن کا افتتاح کیا۔اس موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر مسعود صادق، سینڈیکیٹ ممبر پروفیسر ساجد مقبول، ایم ڈی چلڈرن ہسپتال لاہور پروفیسر ٹیپو سلطان، فرینڈز آف چلڈرن سے نووین، فیکلٹی ممبران و عملہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔خواجہ سلمان رفیق نے ذیابیطس کا شکار معصوم بچوں سے ملاقات بھی کی اور کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔وائس چانسلر پروفیسر مسعود صادق نے خواجہ سلمان رفیق کو ہیلپ لائن کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔