ایدھی ہیلپ لائن 10روز سے بند،پی ٹی سی ایل حکام مسئلہ حل نہ کرسکے

لاہور(کرائم رپورٹر)ایدھی فاؤنڈیشن لاہور کے کنٹرول روم کی ایمرجنسی ہیلپ لائن 115 گذشتہ 10 روز سے بند پڑی ہے۔ ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق ایمرجنسی ہیلپ لائن 115 تکنیکی خرابی کے باعث دس روز قبل بند ہوئی جو تاحال بحال نہ کی جا سکی۔ ایمرجنسی ہیلپ لائن بند ہونے سے شہریوں کو رابطہ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ پی ٹی سی ایل حکام کو بروقت آگاہ کیا گیا لیکن تاحال مسئلہ حل نہیں کیا گیا۔شہری ایدھی ایمبولینس سروس اور ہنگامی صورتحال میں مدد کیلئے 04237806664 
اور 03041113115 پر رابطہ کر سکتے ہیں