لاہور(کرائم رپورٹر) فیکٹری ایریا کے علاقے محمد کالونی سے 4/5 سالہ بچے خضر کے مبینہ اغواء کا واقعہ پیش آیا ہے، اطلاع ملتے ہی فیکٹری ایریا پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور تفتیش کا آغاز کر دیا، پولیس کے مطابق اغواء کار کو سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر شواہد کی مدد سے ٹریس کرنے کی کوششیں جاری ہیں، مغوی بچے کے والد عثمان کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ایس پی کینٹ اختر نواز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او فیکٹری ایریا کو فوری طور پر ملزم کو ٹریس کرنے اور بچے کی بازیابی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔