جنوبی کوریا کی شاندار واپسی، چیک ریپبلک کو ورلڈ کپ افتتاحی میچ میں 2-1 سے شکست

جنوبی کوریا کی شاندار واپسی، چیک ریپبلک کو ورلڈ کپ افتتاحی میچ میں 2-1 سے شکست

جنوبی کوریا نے اپنے ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد چیک ریپبلک کو 1-2 سے شکست دے دی۔

میچ کے دوران دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا، تاہم جنوبی کوریا نے مجموعی طور پر کھیل پر زیادہ گرفت برقرار رکھی اور متعدد گول کے مواقع پیدا کیے۔ چیک گول کیپر ماتیج کووار نے کئی اہم بچاؤ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو مقابلے میں برقرار رکھا۔میچ کا پہلا گول 59ویں منٹ میں جمہوریہ چیک کے لادیسلاو کریجچی نے اسکور کیا، جنہوں نے ایک طویل تھرو اِن پر ہیڈر کے ذریعے گیند کو جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔تاہم جنوبی کوریا نے بھرپور واپسی کرتے ہوئے 67ویں منٹ میں مقابلہ برابر کر دیا۔ اس کے بعد 77ویں منٹ میں چیک ٹیم کا ایک اور گول آف سائیڈ قرار دے دیا گیا، جس سے وہ دوبارہ برتری حاصل نہ کر سکی۔

صرف تین منٹ بعد جنوبی کوریا کے متبادل کھلاڑی اوہ ہیون گیو نے فیصلہ کن گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو 2-1 سے فتح دلائی۔اس کامیابی کے ساتھ جنوبی کوریا گروپ اے میں تین پوائنٹس کے ساتھ مشترکہ طور پر سرفہرست آ گیا ہے، جہاں شریک میزبان میکسیکو بھی جنوبی افریقا کو 0-2 سے شکست دے کر تین پوائنٹس حاصل کر چکا ہے۔