ڈیرہ غازی خان(خصوصی رپورٹ )ڈیرہ غازی خان کے علاقے کوٹ چٹھہ میں گرفتاری سے بچنے کے لیے ڈکیتی کا ملزم درخت پر چڑھ گیا۔پولیس کے مطابق 80 فٹ لمبے کھجور کے درخت پر چڑھے ملزم نے نیچے اترنے سے انکار کیا جس کے بعد ملزم کو اتارنے کے لیے ریسکیو ٹیم طلب کی گئی۔پولیس کے مطابق ملزم نے ریسکیو ٹیم کے ساتھ بھی مزاحمت کی اور اسے اتارا نہ جاسکا جس کے بعد مجبوراً درخت کو کاٹنا پڑا۔پولیس نے کہا کہ درخت کٹنے سے ملزم ٹہنی سمیت نیچے گرا جسے گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم پر ڈکیتی کے متعدد مقدمات درج ہیں۔