گلگت بلتستان میں حکومت سازی ،ن لیگ‘پی پی کا مشاورت پر اتفاق

دونوں جماعتوں کے اعلی سطح کے وفود کی ملاقات، آئندہ حکومت سازی سے متعلق مختلف تجاویز پر تفصیلی  غور
گلگت (آئی این پی )پاکستان مسلم لیگ  ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کے مابین گلگت  بلتستان میں حکومت سازی پر مشاورت    ہوئی ہے،دونوں جماعتوںنے مشاورت کے عمل کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا  ہے ۔رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے    ا یک اعلی سطح کے وفد سے پاکستان پیپلز پارٹی   کے اعلی سطحی وفد نے گلگت کے ایک مقامی ہوٹل میں  ملاقات کی، جس میں گلگت بلتستان میں آئندہ حکومت سازی سے متعلق مختلف تجاویز پر تفصیلی غور کیا گیا۔  مسلم لیگ  ن کے وفد میں وفاقی وزیر امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئرامیرمقام اور صدر مسلم لیگ ن  گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان شامل تھے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد میں سابق وفاقی وزیر و سینئر رہنما قمر زمان کائرہ، سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن، سابق چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری، صدر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ اور سندھ  کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ شریک ہوئے۔ملاقات کے دوران دونوں جماعتوں کے رہنمائو ں نے گلگت بلتستان کی موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ حکومت سازی کے مختلف پہلوں پر تبادلہ خیال کیا