وزیراعلیٰ اور گورنر دونوں عہدوں پر پیپلز پارٹی کے نمائندے تعینات کئے جائیں گے:پارٹی قیادت
اسلام آباد(آن لائن )گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ (ن) کو حکومت میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور آزاد امیدواروں کی حمایت سے اپنی حکومت قائم کرنے کی حکمت عملی اختیار کر لی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے پاس حکومت بنانے کے لیے مطلوبہ تعداد موجود ہے اور آزاد ارکان کو ساتھ ملا کر حکومت سازی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ پارٹی قیادت کا مؤقف ہے کہ گلگت بلتستان میں حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی اور وزیراعلیٰ اور گورنر دونوں عہدوں پر پیپلز پارٹی کے نمائندے تعینات کیے جائیں گے۔