گلگت بلتستان پیپلز پارٹی ، ن لیگ حکومت سازی پر متفق

وزیر اعلیٰ پیپلز پارٹی کا ہوگا، ن لیگ ووٹ دیگی ، گورنر اور ڈپٹی سپیکر کے حوالے سے اتفاق ہوگیا: نوید قمر
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان گلگت بلتستان میں حکومت سازی پر اتفاق ہوگیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی اعلی قیادت کی ملاقات اور رابطوں کے بعد حکومت سازی پر اتفاق ہوا، پیپلز پارٹی ن لیگ کے ووٹ سے گلگت بلتستان میں اپنی حکومت بنائے گی، وزیر اعلیٰ پاکستان پیپلز پارٹی کا ہوگا۔گلگت بلتستان کے گورنر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدے ن لیگ کو دیے جانے کا امکان ہے۔رہنما پیپلز پارٹی نوید قمر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مسلم لیگ ن کے ساتھ گلگت بلتستان میں حکومت سازی پر اتفاق ہوگیا ہے، گورنر اور ڈپٹی اسپیکر کے حوالے سے اتفاق ہوا ہے۔