راوی روڈ پولیس کی بروقت کارروائی، 5 سالہ بچی بحفاظت بازیاب

راوی روڈ پولیس کی بروقت کارروائی، 5 سالہ بچی بحفاظت بازیاب

راوی روڈ پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے اغوا کے مقدمے میں مطلوب 5 سالہ بچی کو چند گھنٹوں میں بحفاظت تلاش کر لیا۔

پولیس کے مطابق بچی گھر سے کوئی چیز لینے نکلی تھی اور راستہ بھٹک جانے کے باعث لاپتا ہو گئی۔ اہلِ خانہ نے تلاش کے بعد تھانہ راوی روڈ میں مقدمہ درج کرایا۔ایس پی سٹی بلال احمد کی ہدایت پر ڈی ایس پی بابر انصاری کی قیادت میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ ایس ایچ او راوی روڈ نے ٹیم کے ہمراہ فوری اقدامات کرتے ہوئے چند ہی گھنٹوں میں بچی کو بحفاظت تلاش کر لیا۔بچی کے بحفاظت ملنے پر والدین نے راوی روڈ پولیس کی بروقت کارروائی اور پیشہ ورانہ کاوشوں پر شکریہ ادا کیا۔