تنخواہوں اور مراعات میں بے تحاشا اضافہ مالی فحاشی کے زمرے میں آتا ہے،وزیردفاع
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر دفاع اور( ن) لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے سپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ سمیت دیگر کی تنخواہوں میں اضافے پر عوامی تنقید کے بعد اسے معاشی فحاشی قرار دے دیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر خواجہ آصف نے لکھا کہ سپیکر قومی اسمبلی اْن کے ڈپٹی، چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی کی تنخواہوں اور مراعات میں بے تحاشا اضافہ مالی فحاشی کے زمرے میں آتا ہے۔انہوں نے تنخواہوں اور مالی مراعات میں اضافے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کی زندگی کو ذہن میں رکھیں، ہماری تمام عزت آبرو ان کی مرہون منت ہے۔