سردیوں کے آغاز میں بارشیں کم ہوں گی، اختتام پر زیادہ کا امکان ہے:محکمہ موسمیات
لاہور‘اسلام آباد (آئی این پی) پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبہ کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔پی ڈی ایم اے پنجاب کاکہنا ہے کہ پانچ سے سات اکتوبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید طوفانی بارشیں متوقع ہیں،جس سے دریائوں اور ندی نالوں میں پانی کے بہائو میں اضافے کا امکان ہے‘دریں اثناء محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ رواں سال مون سون کے دوران ملک بھر میں معمول سے 23 فیصد زائد بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر عبدالعزیز کے مطابق پری ونٹر بارشوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے اور اس کی بنیادی وجہ موسمی پیٹرن میں تیزی سے آنے والی تبدیلیاں ہیں، اس سال سردیوں کے آغاز میں بارشیں کم ہوں گی، مگر سردیوں کے اختتام پر زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔عبدالعزیز نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی سردیوں کے دوران برفباری کم ہو سکتی ہے،