لاہور(کرائم رپورٹر)موٹروے پولیس ایم 2 نے فرض شناسی اور انسانیت کی مثال قائم کردی جلتے ہوئی بس سے مسافروں کو بروقت ریسکیو کرکے بڑے نقصان سے بچا لیابس میں 40 کے قریب مسافر تھے ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق شیخوپورہ قریب پٹرولنگ افسران نے بس میں آگ کو نوٹس کیا۔ بس کو روک کر مسافروں اور کو محفوظ طریقے سے نکالا اور آگ پر قابو پا لیا۔ شارٹ سرکٹ ہونے کی وجہ سے بس کو آگ لگی تھی۔ مسافر بس پشاور سے لاہور جا رہی تھی بروقت ریسکیو آپریشن پر مسافروں نے موٹروے پولیس کو خراج تحسین پیش کیاایڈیشنل آئی جی علی احمد صابر کیانی نے پٹرولنگ افسران کی کارکردگی کو سراہا۔