9 جواریے رنگے ہاتھوں گرفتار،رقم برآمد

ملزمان میں راشد، عرفان، ندیم، عمران، بابر وغیرہ شامل ،مقدمہ درج
لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس چوکی پنجاب سوسائٹی نے کارروائی کرتے ہوئے9 جواریے گرفتار کر لئے ۔پولیس کے مطابق چوکی انچارج پنجاب سوسائٹی عمران اظہر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 9 جواریے گرفتار کرلئے۔ ملزمان میں راشد، عرفان، ندیم، عمران، بابر وغیرہ شامل ہیں۔ ملزمان کو تاش پر جواء کھیلتے ہوئے موقع سے گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضہ آلات قماری بازی اور داؤ پر لگی نقد رقم برآمدکرلی گئی۔چوکی انچارج پنجاب سوسائٹی عمران اظہر کے مطابق ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔