ملزموںمیں ندیم، محمود، زوہیب، جاوید، عارف، ہارون اور دیگر شامل
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ کیپٹن (ر) قاضی علی رضا کی ہدایت پر قمار بازوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں ایس ایچ او غازی آباد افتخار عالم نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کرتے ہوئے 11 جواریوں کو گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق گرفتار ملزموںمیں ندیم، محمود، زوہیب، جاوید، عارف، ہارون اور دیگر شامل ہیں۔ ملزمان کو گھمسائی دانہ کے علاقے میں جوا کھیلتے ہوئے موقع سے گرفتار کیا گیاپولیس نے ملزمان کے قبضے سے قماری بازی کے آلات اور داؤ پر لگی نقد رقم بھی برآمد کر لی۔ایس ایچ او غازی آباد افتخار عالم کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ایس پی کینٹ کیپٹن (ر) قاضی علی رضا نے ایس ایچ او غازی آباد اور پولیس ٹیم کو کامیاب کارروائی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قمار بازوں، گدا گروں اور قحبہ خانوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں