اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بلال اظہر کیانی کو وزیر مملکت برائے خزانہ کا اضافی قلمدان سونپ دیا ہے۔ اس بات کا اعلان کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق یہ تقرری فوری طور پر مؤثر ہو گی۔ بلال اظہر کیانی اس وقت وزیر مملکت برائے ریلوے کی ذمہ داریاں بھی نبھا رہے ہیں، جب کہ وہ وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ (PMDU) کے سربراہ بھی ہیں۔بلال اظہر کیانی کی بطور وزیر مملکت برائے خزانہ تقرری ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حکومت بجٹ 2025-26 کی تیاری کے اہم مراحل سے گزر رہی ہے۔ وزارت خزانہ میں ان کا کردار بجٹ کی تیاری اور مالی پالیسیوں کی نگرانی کے حوالے سے اہم تصور کیا جا رہا ہے۔