کراچی(آئی این پی)عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، فی تولہ سونا 600روپے اور فی اونس 6ڈالر مہنگا ہوگیا۔آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 6ڈالر اضافے سے 3345ڈالر ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 600روپے مہنگا ہوکر 3لاکھ 52ہزار 900روپے کا ہوگیا جبکہ 10گرام سونا 514روپے مہنگا ہوکر 3لاکھ 2ہزار 554روپے پر آگیا۔