عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا مہنگا ہوگیا

کراچی(آئی این پی)عالمی اور  مقامی  مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج پھر اضافہ ہوگیا۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 13ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی عالمی قیمت 2703ڈالر کی سطح پر آ گئی۔دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1400روپے کے اضافے سے 282200روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1200روپے کے اضافے سے 241941روپے کی سطح پر آگئی۔