کراچی(آئی این پی)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں تاریخی سطح پر پہنچنے کے بعد جمعہ کو سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 3ڈالر کی کمی سے 3326ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 300روپے کی کمی کے بعد 3لاکھ 49ہزار 700روپے کا ہوگیا۔صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت 257روپے کی کمی سے دو لاکھ 99ہزار 811روپے ہوگئی۔دریں اثناء چاندی کی فی تولہ قیمت 16روپے کے اضافے سے 3417روپے ہوگئی۔