وزیر خزانہ کا وزرا ء اور پارلیمنٹیرینز کی بھاری بھرکم تنخواہوں کا دفاع

 اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ چیئرمین ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، سپیکر ، ڈپٹی سپیکر کی تنخواہیں بڑھا کر ساڑھے 21لاکھ روپے ماہانہ کردی گئی ہیں  ۔پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے سوال چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، سپیکر ، ڈپٹی سپیکر کی تنخواہیں بڑھائی گئیں،ان کی تنخواہیں ڈھائی لاکھ سے بڑھ کر ساڑھے 21لاکھ روپے ماہانہ کردی گئیں؟کے جواب میں وزیر  خزانہ نے کہا   یہ ضرور دیکھ لیںہ وزرا اور پارلیمنٹیرینز کی سیلری کو کب ایڈجسٹ کیا گیا تھا، 2016 میں کابینہ کے وزرا کی تنخواہ بڑھائی گئی تھی، اگر ہر سال تنخواہ بڑھتی رہتی تو ایک دم بڑھنے والی بات نہ ہوتی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم مڈ سائز کارپوریٹ سے شروع ہوئے ہیں اور ان کے سپر ٹیکس میں کمی شروع کی ہے چاہے وہ 0.5 فیصد ہی کیوں نہ ہو، یہ اہم سگنل ہے۔