اس وقت وفاقی وزیر کی تنخواہ دو لاکھ اور وزیر مملکت کی تنخواہ 1 لاکھ 80 ہزار ہے ،الائونس ، گاڑی کی سہولت بھی دستیاب
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )پارلیمنٹیرینز کے بعد وفاقی وزرا کی تنخواہوں میں بھی بڑے اضافے کا امکان ہے جس کی سمری تیاری کرلی گئی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت کے الائونس اور تنخواہوں کے ایکٹ 1975 میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ترمیم شق تین میں کی جائے گی ، شق تین وزرا کی تنخواہوں سے متعلق ہے، تنخواہوں میں اضافے کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی جائے گی۔ اس وقت وفاقی وزیر کی تنخواہ دو لاکھ اور وزیر مملکت کی تنخواہ 1 لاکھ 80 ہزار ہے جب کہ وزرا کے الائونس، گاڑی، دفتر وغیرہ تنخواہوں کے علاوہ ہیں۔