بھارت، سگریٹ اور پان مسالہ پر بھاری بھرکم ٹیکس عائد

نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ یکم فروری سے سگریٹ، بیڑی(پتوں سے بنی سیگریٹ) ، پان مسالہ اور تمباکو سے متعلق دیگر مصنوعات مہنگی  کردی گئی ہیں ۔ بھارتی حکومت کی جانب سے ان مصنوعات پر نئی ایکسائز ڈیوٹی اور ہیلتھ اینڈ نیشنل سیکیورٹی سیس (اضافی ٹیکس) نافذ  کردیا گیا ہے