اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان کے کرپٹو کرنسی میں ابھرتے ہوئے عالمی مقام کے بھارتی ماہرین بھی معترف ہوگئے اور کہا پاکستان نے کرپٹو کرنسی کے شعبے میں خطے پر برتری حاصل کر لی ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیرِمملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال بن ثاقب نے ہانگ کانگ میں ہونے والی بٹ کوائن ایشیا کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کی، جہاں پاکستان کے بڑھتے ہوئے کرپٹو کردار کو عالمی سطح پر سراہا گیا۔کانفرنس سے خطاب میں بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان کرپٹو کرنسی اور بلاک چین ٹیکنالوجی کے ذریعے دنیا میں اپنی نئی شناخت قائم کر رہا ہے