ایران این پی ٹی سے دستبردار ہونے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا ہے،وزیرخارجہ عباس عراقچی کا انٹرویو
تہران(آئی این پی )ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اگر یورپ واقعی ایک اہم کردار ادا کرنا چاہتا ہے تو اسے اپنی آزادی اور غیر جانبداری کا مظاہرہ کرنا چاہئے،ایران این پی ٹی دستبردار ہونے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میں فرانسیسی اخبار لی موڈے کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں کیا۔جوہری مذاکرات میں ایران کی واپسی میں مدد کرنے کے لیے یورپ کی آمادگی کے بارے میں ایک سوال کے جواب ان کا کہنا تھا کہ اس غیر جانبداری کی ایک علامت اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرنا ہے۔ایرانی وزیر خارجہ نے تہران اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات کے جاری رہنے کے بارے میں امریکی حکام کی خبروں اور بیانات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ فی الحال کچھ دوست یا ثالثی ممالک کے ذریعے سفارتی تبادلے جاری ہیں، ان مذاکرات کی شکل پہلے بیان کی گئی شرائط کی بنیاد پر تبدیل ہو سکتی ہے۔