واشنگٹن(آئی این پی )امریکی محکمہ توانائی نے اعلان کیا ہے کہ پہلی بار کمرشلی امریکن ری ایکٹر میں 5 فیصد سے زیادہ افزودہ جوہری ایندھن کو تابکاری شعاعوں سے ایکسپوز کیا جائے گا۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق محکمہ توانائی کے دفتر کی جانب سے کہا گیا کہ اعلیٰ افزودگی کی سطح ایندھن کو زیادہ دیر تک چلنے اور بجلی کی بڑھتی ہوئی سطح پر کام کرنے کی اجازت دیتی ہے اور اسطرح ممکنہ طور پر پورے ملک میں جوہری پاور پلانٹس میں اضافی بجلی کی پیداوار کا باعث بنتی ہے۔