خوفناک حادثہ سنٹرل کرم میں پیش آیا،مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اورزخمیوں کو کھائی سے نکالا
ڈی آئی خان(آئی این پی )ڈیرہ اسماعیل خان میں جمعہ کو خوفناک حادثے کے نتیجے میں 7افراد جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ڈی آئی خان میں ضلع کرم میں گاڑی گہری کھائی میں گر گئی، جس میں 7افراد جاں بحق اور 2زخمی ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی سینٹرل کرم میں سفر کے دوران کھائی میں گری۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس جائے حادثہ پر پہنچی جب کہ مقامی لوگوں نے بھی اپنی مدد آپ کے تحت امدادی سرگرمیاں شروع کیں۔