اسلام آباد (آئی این پی )حجاج کرام کووطن واپس پہنچانے کیلئے پی آئی اے کا بعدازحج آپریشن مکمل ہوگیا، آخری حج پرواز بھی مدینہ سے پہنچ گئی ۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی آخری بعدازحج پرواز گذشتہ را ت مدینہ منورہ سے اسلام آباد پہنچ گئی ۔ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے کا بعدازحج آپریشن 10جون کو شروع ہوا اور 10جولائی کو مکمل ہوا۔