مدینہ جانے والی پرواز 60 مسافر اسلام آباد چھوڑ گئی

لاہور (خصوصی رپورٹ )مدینہ جانے والی پرواز 60 مسافروں کو اسلام آباد ائیرپورٹ ہی چھوڑ گئی۔مسافروں نے اسلام آباد سے مدینہ کے لئے ائیر سیال سے سفر کرنا تھا، فلائٹ پی ایف 7730 مقررہ وقت پر مسافر چھوڑ کر اڑان بھر گئی۔60 مسافروں میں خواتین اور بچے بھی شامل ، ایئرلائن نے مسافروں کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا، مسافروں نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر انٹرنیشنل ڈیپارچر کے سامنے احتجاج بھی کیا۔ دور دراز سے آئے مسافر مجبورا ًدوسری ائیرلائن کے ٹکٹ خریدنے لگے۔ایئرلائن حکام کا کہنا تھا کہ مدینہ کی لیے صرف عمرہ مسافر سفر کر سکتے ہیں ،فیملی یا ورک ویزہ والے نہیں۔