قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا لاپتہ افراد کے معاملہ پر اظہار تشویش

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس ہوا۔قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے اجلاس میں تمام ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے شرکت کی۔قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی نے لاپتہ افراد کے معاملہ پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق عدلیہ بنیادی حقوق کے معاملہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔