راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔
علیمہ خان عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، اور ان کے وکیل نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پیش کی، جسے عدالت نے قبول کر لیا۔سماعت کے دوران 8 گواہان پیش ہوئے اور دو گواہوں پر جرح مکمل ہو گئی۔ کیس کی سماعت جج امجد علی شاہ کر رہے ہیں۔