گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کا اجرا

پنجاب حکومت سے تصدیق شدہ گرین سرٹیفکیٹ کے حامل شخص کو بینک سے قرضہ بھی نسبتاًکم شرح سود پر ملے گا 
لاہور(خصوصی رپورٹ)صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کا اجرا کر دیا گیا، جائیداد کے کاغذات کی تصدیق کروا کر گرین سرٹیفکیٹ حاصل کیا جا سکے گا۔سرٹیفکیٹ پنجاب حکومت سے تصدیق شدہ ہوگا جو نادرا سے مربوط ہو گا، سرٹیفکیٹ کے حامل شخص کی جائیداد پر کوئی دعوی ٰنہیں کر سکے گا، گرین سرٹیفکیٹ کے حامل شخص کو بینک سے قرضہ بھی نسبتاًکم شرح سود پر ملے گا۔گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ اراضی ریکارڈ سنٹرز سے حاصل کیا جا سکے گا، رہائشی، کمرشل ،زرعی زمین سمیت ہر طرح کی جائیداد کیلئے سرٹیفکیٹ لیا جا سکتا ہے، گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کی فیس محض 950 روپے ہو گی۔