لاہور، شیخوپورہ، قصور، نارووال، منڈی بہاؤالدین، گجرات اور وزیرآباد شامل
سرٹیفکیٹ حکومت کی جانب سے تصدیق شدہ ہوگا،چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی
لاہور(یو پی آئی)پنجاب میں نظامِ اراضی کی اصلاح کے منصوبے کے تحت 8 اضلاع میں گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ نافذ کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں لاہور، شیخوپورہ، قصور، نارووال، منڈی بہاؤالدین، گجرات اور وزیرآباد شامل ہیں، جبکہ یہ اقدام مرحلہ وار صوبے کے دیگر اضلاع تک توسیع دی جائے گی۔حکام کے مطابق گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کا بنیادی مقصد عوام کی جائیداد کی ملکیت کو محفوظ بنانا اور زمین کی خرید و فروخت میں ممکنہ فراڈ اور جعلسازی کو ختم کرنا ہے