ایران نے شہیدوں کی یاد میں تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا

ایران نے شہیدوں کی یاد میں تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا

ایران نے امریکا اور صیہونی حکومت کے خلاف مزاحمت میں شہید ہونے والوں کی یاد میں تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق لندن میں مظاہرین کی جانب سے ایرانی سفارتخانے سے قومی پرچم اتارنے کے واقعے پر ایران نے برطانوی سفیر کو طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔واضح رہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکا اور اسرائیل کو ایران میں جاری فسادات کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ ایرانی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں صدر پزشکیان کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل لوگوں کو تخریب کاری پر اکسا رہے ہیں اور انہیں ہدایات دی جا رہی ہیں کہ وہ بدامنی پھیلائیں۔انہوں نے کہا کہ یہ وہی قوتیں ہیں جو پہلے بھی ایران پر حملوں میں ملوث رہی ہیں، تاہم ایرانی قوم ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔