حکومت کی کوئی حکمت کامیاب نہیں، ملک نہیں چل رہا، 77ہزار ارب کا قرضہ ہوگیا ہے
پرامن جدوجہد جاری ، حکومت چاہتی ہے کوئی ایسا ہوجائے کہ الزام پی ٹی آئی پر لگا دیا جائے
اسلام آباد(آئی این پی ) پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات نہیں کرنا چاہتی بس وقت ضائع کررہی ہے،حکومت کی کوئی حکمت کامیاب نہیں، ملک نہیں چل رہا، 77 ہزار ارب کا قرضہ ہوگیا ہے، صرف موجودہ دور میں 36 ہزارارب کا قرض لیا گیا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکمت عملی واضح ہے اس میں کوئی ابہام نہیں، ہمیں بڑے القابات ملے، پی ٹی آئی کو انتشاری کہا گیا لیکن ن لیگ کا بیانیہ غلط ثابت ہوگیا، سندھ اور پنجاب کو دیکھ لیں، سندھ میں بڑی تعداد میں لوگ وزیراعلی سہیل آفریدی کا استقبال کررہے ہیں، سندھ حکومت نے سہیل آفریدی کو آزادی سے تحریک چلانے کی اجازت دی۔ پی ٹی آئی پنجاب، سندھ اور دیگر صوبوں میں جس مقبولیت کا دعوی کرتی رہی وہ واضح ہوگیا ہے