حیدرآباد سے کراچی واپسی پر ویران راستوں میں دھکیلا گیا،سہیل آفریدی

 اتوار کی صبح سوا چار بجے وہ ایک سنسان سڑک پر کراچی کی طرف روانہ ہوئے۔ سندھ حکومت نے نہ صرف میری بلکہ میری ٹیم کی زندگی کو بھی خطرے میں ڈالا
حیدر آباد سے کراچی پہنچنے میں ساڑھے 7 گھنٹے لگے، مجبورا ہمیں ویران راستوں سے ہو کر کراچی پہنچنا پڑا، میں کراچی پہنچ گیا ہوں جلسہ تو ہوگا:وزیراعلی خیبرپختونخوا 
 کراچی(آئی این پی )وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے الزام عائد کیا ہے کہ حیدرآباد سے کراچی واپسی پر ہمیں جان بوجھ کر ویران راستوں میں دھکیلا گیا۔حیدرآباد سے کراچی پہنچ کر اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعلی کے پی کا کہنا تھا کہ اتوار کی صبح سوا چار بجے وہ ایک سنسان سڑک پر کراچی کی طرف روانہ ہوئے۔ سندھ حکومت نے نہ صرف میری بلکہ میری ٹیم کی زندگی کو بھی خطرے میں ڈالا۔انہوں نے کہا حیدرآباد سے کراچی واپسی پر ہمارا راستہ روکا گیا، ہمیں جان بوجھ کر ویران راستوں پر دھکیلا گیا، حیدر آباد سے کراچی پہنچنے میں ساڑھے 7 گھنٹے لگے۔ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ مجبورا ہمیں ویران راستوں سے ہو کر کراچی پہنچنا پڑا، میں کراچی پہنچ گیا ہوں جلسہ تو ہوگا۔سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ جو روایات ایک صوبے کے وزیراعلی کے ساتھ دوسرے صوبوں میں بنائی جا رہی ہے یہ مستقبل قریب میں نقصان دہ ثابت ہوگی۔ پاکستان ہم سب کا ہے، اس میں نفرتوں کو اتنا مت پھیلائیں جس سے پھر واپسی ممکن نا ہو۔ان کا کہنا تھا کہ جعلی جمہوری قوتیں اس میں کوئی کثر بھی نہیں چھوڑ رہی ہے۔ یہ انتہائی شرمناک ہے۔