مسافر طیارہ کراچی سے بذریعہ سڑک حیدرآباد پہنچ گیا

       حیدرآباد (آئی این پی )کراچی سے ناکارہ بڑا مسافر بردار طیارہ بذریعہ موٹر وے حیدرآباد پہنچ گیا جہاں سے اسے سول ایوی ایشن اتھارٹی کوہسار منتقل کر دیا گیا ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق بڑے مسافر بردار ناکارہ طیارے جسے جمعرات کے روز کراچی سے حیدرآباد کے لیے بذریعہ موٹر وے روانہ کیا گیا تھا وہ جمعہ کو اپنی منزل مقصود پہنچ گیا ہے ، جہاںا سے کوہسار پر واقع سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ٹریننگ سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔مذکورہ ناکارہ جہاز کو تربیتی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان میں پہلی بار کسی بڑے مسافر ہوائی جہاز کو سڑک کے ذریعے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا گیا ہے۔