اکبر چوک فلائی اوور پر پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق، 58 سالہ نجمہ اپنے بیٹے کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہی تھیں کہ اچانک ان کا دوپٹہ موٹر سائیکل کے پہیے میں پھنس گیا۔حادثے کے نتیجے میں نجمہ فلائی اوور سے نیچے گر گئیں اور موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئیں۔ ریسکیو ٹیم نے لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا۔