دہشت گردی کے خلاف عالمی سطح پر مربوط اقدامات کا وقت آ گیا:محسن نقوی

دہشت گردی کے خلاف عالمی سطح پر مربوط اقدامات کا وقت آ گیا:محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف عالمی سطح پر مربوط اور مؤثر اقدامات اٹھانے کا وقت آگیا ہے۔

وزیر داخلہ نے بحرینی ہم منصب راشد بن عبداللہ الخلفیہ سے ٹیلی فون پر گفتگو میں کہا کہ اقوامِ عالم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہوں۔بحرینی وزیر داخلہ نے اسلام آباد کی مسجد میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ انسانیت کے خلاف ہے۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ بحرین کے دیرینہ تعاون پر زور دیا اور یقین دہانی کرائی کہ بحرین آئندہ بھی پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔