علیمہ خانم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے

علیمہ خانم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے

راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے عدم پیشی پر علیمہ خانم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، عدالت میں علیمہ خانم سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے علیمہ خانم کی عدم حاضری پر وارنٹ جاری کرتے ہوئے سماعت کو کل تک ملتوی کر دیا۔