سونے اور چاندی کی قیمت میں اضافہ

سونے اور چاندی کی قیمت میں اضافہ

عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی قیمت 53 ڈالر کے اضافے کے بعد 5,020 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔ ایک تولہ سونا 5,300 روپے مہنگا ہو کر 524,762 روپے کا ہو گیا، جبکہ دس گرام سونا 4,544 روپے اضافے کے بعد 449,898 روپے پر پہنچ گیا۔چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ایک تولہ چاندی 346 روپے اضافے کے ساتھ 8,615 روپے پر پہنچ گئی۔ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ اور مقامی کرنسی کی قدر میں تبدیلیوں کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ جاری رہ سکتا ہے۔