عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ افسران کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا:آئی جی
لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب نے پولیس اصلاحات کے سلسلے میں اہم فیصلے جاری کرتے ہوئے ناکوں اور تھانوں میں آنے والے شہریوں سے باوقار انداز میں پیش آنے اور نظام کی مؤثر مانیٹرنگ کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔آئی جی پنجاب کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق ناکوں اور تھانوں میں آنے والے شہریوں کو "سر"، "میڈم" اور "جناب" کہہ کر مخاطب کیا جائے گا۔ ہدایات پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ افسران کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا