جنات انسانوں کو نقصان نہیں پہنچاتے بلکہ صرف اپنی موجودگی کا احساس دلاتے ہیں وہ بچوں کے ساتھ کھیل بھی سکتے ہیں
کراچی (شوبز ڈیسک) معروف ٹی وی اور ریڈیو اداکار و پروڈیوسر سید محسن گیلانی نے دعویٰ کیا ہے کہ میں جنات کا بادشاہ ہوں اور ایک جن گزشتہ 12 برس سے میرے ساتھ ہے۔ محسن گیلانی حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جس دوران محسن گیلانی نے کہا کہ اگر جنات کی بات کی جائے تو میں جنات کا بادشاہ ہوں، اس وقت بھی ایک جن میرے ساتھ موجود ہے، جس کا نام نجیب ہے اور وہ میرے والد کے انتقال کے بعد گزشتہ 12 برس سے میرے ساتھ ہے۔محسن گیلانی نے دعویٰ کیا ہے کہ میرے آبااجداد کے پاس بھی جنات تھے اور قرآن کا علم رکھنے والے افراد ان لوگوں کے بارے میں جانتے ہیں جن کے زیرِ اثر جنات ہوتے ہیں، یہ تعلق نسل در نسل بھی منتقل ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جنات انسانوں کو نقصان نہیں پہنچاتے بلکہ صرف اپنی موجودگی کا احساس دلاتے ہیں، جبکہ وہ بچوں کے ساتھ کھیل بھی سکتے ہیں، جنات انسانوں سے خوفزدہ ہوتے ہیں اور انسان ان سے برتر مخلوق ہے۔محسن گیلانی نے صحت کے مسائل کا سامنا کرنے والے افراد کو سورہ رحمن سننے اور پڑھنے کا مشورہ دیا، ساتھ ہی کہا کہ تلاوت کے ساتھ اس کا ترجمہ بھی ضرور پڑھنا یا سننا چاہیے۔