گلگت : پی ٹی آئی ہم خیال گروپ کے رہنما استحکام پاکستان پارٹی میںشامل

سابق وزرا فتح اللہ خان، شمس اللہ حق، حاجی شاہ بیگ اور دلشاد بانو بھی شمولیت کرنے والوں میں شامل ہیں
 وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی رہائشگاہ پر ہم خیال گروپ کے رہنماں نے استحکام پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا
اسلام آباد(آئی این پی )تحریک انصاف ہم خیال گروپ کے رہنمائو ں نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔گلگت بلتستان کے سابق گورنر، وزیر اعلی اور وزرا کی وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی رہائشگاہ آمد کے موقع پر استحکام پاکستان پارٹی میں گلگت بلتستان کے اہم سیاسی رہنماں کی شمولیت کا اعلان کیا گیا جس کے بعد نیا سیاسی منظر نامہ سامنے آ گیا۔صدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کے دوران تحریک انصاف کے ہم خیال گروپ کے رہنماں نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔اس موقع پر گلگت بلتستان کے سابق گورنر جلال حسین مقپون اور سابق وزیر اعلی حاجی گلبر خان نے آئی پی پی میں شمولیت اختیار کی جب کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے سابق قائد حزب اختلاف کیپٹن شفیع بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو گئے۔سابق وزرا فتح اللہ خان، شمس اللہ حق، حاجی شاہ بیگ اور دلشاد بانو بھی شمولیت کرنے والوں میں شامل ہیں۔ اسی طرح گلگت بلتستان سے خان اکبر خان، مولانا سلطان رئیس اور ایمان شاہ بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو گئے