اسلام آباد(نیٹ نیوز)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے پروٹیکٹڈ صارفین پر بھی فکسڈ چارجز لگا دیے جبکہ ماہانہ 301 سے 600 یونٹ تک استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر فکسڈ چارجز میں اضافہ کردیا۔نیپرا نے فکسڈ چارجز کے حوالے سے پاور ڈویڑن کی درخواست پر فیصلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا کہ فکسڈ چارجز پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ صارفین پر لگائے گئے ہیں۔ اس سے پہلے صرف 300 یونٹ سے زائد استعمال کے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر فکسڈ چارجز عائد تھے۔نیپرا کے مطابق ماہانہ 100 یونٹ استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین پر 200 روپے فکسڈ چارجز عائد کردیے گئے ہیں۔ ماہانہ 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین پر 300 روپے ماہانہ فکسڈ چارجز عائد کیے گئے ہیں۔ اسی طرح 100یونٹ تک کے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر 275 روپے ماہانہ فکسڈ چارجز عائد کیے گئے ہیں۔ ماہانہ 200 یونٹ تک کے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر 300 روپے فکسڈ چارجز عائد کیے گئے ہیں۔ ماہانہ 300یونٹ تک استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر 350 روپے فکسڈ چارجز عائد کیے گئے ہیں۔ ماہانہ 301 سے 400 یونٹ تک کے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر فسکڈ چارجز 200 روپے اضافے سے 400 روپے کردیے گئے ہیں۔