بانی پی ٹی آئی سے آج ملاقات کیلئے 6 رہنماؤں پر مشتمل فہرست جیل انتظامیہ کو بھجوا دی گئی

 فہرست میں امتیاز شیخ، مشرف آفریدی، اظہر غزنوی، عبدالسلام آفریدی، فضل حکیم یوسفزئی اور اویس یونس کا نام شامل
راولپنڈی (آن لائن) تحریک انصاف کے سابق چیئرمین سے اڈیالہ جیل میں آج (بروز جمعرات) ملاقات کے لئے تحریک انصاف کے 6 رہنماؤں پر مشتمل فہرست جیل انتظامیہ کو بھجوا دی گئی فہرست میں امتیاز شیخ، مشرف آفریدی، اظہر غزنوی، عبدالسلام آفریدی، فضل حکیم یوسفزئی اور اویس یونس کا نام شامل ہے مذکورہ رہنماؤں کی فہرست تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ کی جانب سے بھجوائی گئی ہے۔