بجلی کی قیمتوں میں کمی پر آئی ایم ایف کا مثبت ردعمل، وزیراعظم

بجلی کی قیمتوں میں کمی پر آئی ایم ایف کا مثبت ردعمل، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے لیبیا حادثے میں پاکستانیوں کی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہوش کے ناخن لینے کی ضرورت ہے اور اس غیر قانونی کاروبار کو روکنا چاہیے۔

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے دبئی میں آئی ایم ایف کے ایم ڈی سے ملاقات کی تفصیلات شیئر کی اور کہا کہ صنعتوں کے چلنے اور ترقی کے لیے پروڈکشن کے اخراجات کو کم کرنا ضروری ہے، جس پر آئی ایم ایف نے مثبت ردعمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ خدشہ ختم ہوگیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی پر آئی ایم ایف نہیں مانے گا، کیونکہ آئی ایم ایف کی سربراہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کا پلان زیر غور لایا جائے گا۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف نے موجودہ حکومت کی کارکردگی کو سراہا ہے اور حکومتی ٹیم کو مبارکباد دی، جس پر کابینہ اجلاس میں تالیاں بجائیں گئیں۔دورہ دبئی کے دوران، وزیراعظم نے یو اے ای کے صدر محمد بن زید النہیان سے دوطرفہ تعلقات اور سرمایہ کاری کے امور پر بات چیت کی، جس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے سعودی عرب کو پاکستان کا بہترین اور قابل اعتماد ساتھی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی خود مختاری اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کبھی بھی آنچ نہیں آنے دے گا۔انہوں نے دبئی سمٹ میں فلسطین کے حوالے سے پاکستان کا موقف بھرپور طریقے سے پیش کیا اور کہا کہ 50 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، اور اس نسل کشی کی اس سے بدترین مثال نہیں مل سکتی۔آخر میں، وزیراعظم نے اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں اضافے کو حکومت پر اعتماد کا عکاس قرار دیا اور ان کی سہولت کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔