کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے کو ملا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق، انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت 9 پیسے بڑھ کر 279.17 روپے سے 279.26 روپے پر بند ہوئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ مسلسل دو ماہ سے 5 ارب ڈالر سے زائد کی درآمد بل کی وجہ سے روپے پر دباؤ بڑھ رہا ہے، جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔