کاروباری ہفتے کے آغاز پر سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ

کاروباری ہفتے کے آغاز پر سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ

صرافہ بازاروں میں آج کاروباری ہفتے کے آغاز پر سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے بڑھتے رجحان اور مقامی سطح پر ڈیمانڈ میں اضافے کے باعث فی تولہ سونا 1,000 روپے مہنگا ہو گیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط خالص سونا 1,000 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 64 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگیا ہے۔ اسی طرح 22 قیراط سونا 3 لاکھ 34 ہزار 125 روپے فی تولہ جبکہ 21 قیراط سونا 3 لاکھ 18 ہزار 938 روپے فی تولہ فروخت کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 10 گرام چاندی کی قیمت میں 20 روپے اضافے کے بعد 4,750 روپے ہوگئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمت میں حالیہ اضافہ عالمی سطح پر جاری معاشی غیر یقینی صورتحال، روپے کی قدر میں مسلسل اتار چڑھاؤ اور مقامی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے بڑھتے رجحان کے باعث سامنے آیا ہے۔ سرمایہ کار غیر یقینی معاشی حالات کے پیشِ نظر سونے کو محفوظ سرمایہ کاری تصور کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں اس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔